Monday, May 6, 2024

آزاد کشمیر:ضلع باغ کے نواحی گاؤں چھترکے لوگ رسیوں کے ذریعے دریا عبورکرتے ہیں

آزاد کشمیر:ضلع باغ کے نواحی گاؤں چھترکے لوگ رسیوں کے ذریعے دریا عبورکرتے ہیں
May 7, 2015
باغ (ویب ڈیسک)آزادکشمیر کے ضلع باغ کے نواحی گاؤں چھتر میں دریا عبور کرنے کے لیے نہ تو کوئی روڈہے اور نہ ہی کوئی پل۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ کی عوام  دریا کو دو رسیوں کے ذریعے  پار کرتے ہیں ۔ اس جگہ سے سکول کے بچے ، ٹیچر زاور علاقہ کے لوگ گزرتے ہیں ۔ چھتر سے ڈھیڑیں دریا عبور کرنے کے لیے دو رسیوں کا سہارا لیا جاتا ہے ،تاہم ابھی تک تو کوئی جانی نقصان نہ ہوا مگر یہ کسی بھی قسم کے بڑے حادثے کی طرف ایک اشارہ ہے۔