Saturday, April 20, 2024

آزاد کشمیر ہائی کورٹ کا حکومت کو پانچ ماہ میں بلدیاتی الیکشن کرانے کاحکم

آزاد کشمیر ہائی کورٹ کا حکومت کو پانچ ماہ میں بلدیاتی الیکشن کرانے کاحکم
March 6, 2015
مظفرآباد(ویب ڈیسک)آزاد کشمیر کی ہائی کورٹ نے حکومت کو ایک ماہ میں الیکشن کمیشن بلدیات تعینات کرکے پانچ ماہ کے اندر بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا ۔ مظفرآباد کی عدالت عالیہ نے مسلم لیگ ن آزاد کشمیرکی شاخ کی طرف سے دائر کی گئی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ دوعشروں سے کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا نہ ہونا سابق اور موجودہ حکومت کی بڑی ناکامی ہے ۔ ہائی کورٹ کے جسٹس صاحبان نے اپنے جاری کردہ حکم میں لکھاہے کہ حکومت اگست سے قبل بلدیاتی الیکشن کرادے تاکہ جمہوری عمل نچلی سطح پر مضبوط ہوسکے۔ واضح رہے کہ آزاد کشمیر کی ریاست میں بلدیاتی انتخابات میں آخری بار 1989میں ہوئے تھے۔