Thursday, May 9, 2024

آزاد کشمیر کے ریاستی وزرا نے ہیلتھ ایمرجنسی متنازعہ بنا دی

آزاد کشمیر کے ریاستی وزرا نے ہیلتھ ایمرجنسی متنازعہ بنا دی
April 13, 2020

مظفر آباد ( 92 نیوز) دنیا بھر کی حکومتیں کی توجہ اپنے شہریوں کو کورونا سے تحفظ فراہم کرنے پرمامور ہے ، آزاد کشمیر کے ریاستی ورزا نےسوشل میڈیا پر اختیارات کا محاذ کھول کر   ہیلتھ ایمرجنسی کو متنازعہ بنادیا ،وزرا لاحاصل بحث میں پڑ گئے۔

خطرناک کورونا  سے نمٹنے کے بجائے آزاد کشمیر  کے  ریاستی وزرا کوا حلال ہے یا حرام کی مثل  بے سود بحث میں الجھ گئے ، وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات کےپیش نظر آزاد کشمیر میں ہیلتھ ایمرجنسی کیا نافذ  کی  کہ ریاستی وزراء نے سوشل میڈیا  میں اختیارات کا محاذ  کھول کر ہیلتھ ایمرجنسی  کو متنازعہ بنا دیا ۔

 وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی ہدایات پر اسمبلی ہاسٹل کو جب ہنگامی بنیادوں پر خالی کیا تو اسپیکر شاہ غلام قادر کی کو ناگوار گزرا، موصوف  نے ٹیوٹر پر دل کی بھڑاس نکالی اور ضلعی انتظامیہ کی خوب کلاس لی ۔

آزاد کشمیر 
ریاستی وزرا 
سوشل میڈیا 
ہیلتھ ایمرجنسی 
مظفر آباد 
 92 نیوز

وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے لکھا کہ ایمرجنسی حالات انتظامیہ کو اجازت دیتے ہیں کہ وہ کوئی بھی ایکشن لے سکے ، لیکن اسپیکر کی تشفی نہ ہوئی ، آگ بگولہ ہوتے ہوئے غلطیوں سے بھر پور ایک اور ٹویٹ کردیا۔

ٹیوٹر جنگ  میں وزیر اطلاعات مشتاق  منہاس بھی کود پڑے اور شاہ قادر کو قانون سمجھانے کی کوشش کی کہ ایمرجنسی میں کسی عمارت کو خالی کرایا جا سکتا ہے لیکن  موصوف نہ مانے۔

آزاد کشمیر 
ریاستی وزرا 
سوشل میڈیا 
ہیلتھ ایمرجنسی 
مظفر آباد 
 92 نیوز

 ٹویٹ کیا کہ اسمبلی میں بحث کر لیتے ہیں کہ کیا قانون انتظامیہ کو ان کی اجازت کے بغیر کوئی عمارت خالی کرانے کا حکم دیتا ہے کہ نہیں۔ موجودہ صورتحال سیاسی محاذ آرائی کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ کورونا سے نمٹانا ہے تو سب کو ایک پیج پر آنا ہوگا۔