Friday, April 19, 2024

آزاد کشمیر کے بلند وبالا سیاحتی مقام پیر چناسی میں سیاحوں کی موج مستیاں جاری

آزاد کشمیر کے  بلند وبالا سیاحتی مقام پیر چناسی میں سیاحوں کی موج مستیاں جاری
December 13, 2018
مظفر آباد (92 نیوز) برف سے ڈھکے پہاڑ، خوبصورت نظارے، سرد ٹھنڈی ہوائیں  آزاد کشمیر کے  بلند وبالا  سیاحتی مقام پیر چناسی میں سیاحوں کی موج مستیاں جاری ہیں۔ ملک بھر سے سیاحوں نے برف سے لطف اندوز ہونے کیلئے کشمیر کے سیاحتی مقامات کا رخ کر لیا۔ سیاحتی مقامات پر پہنچنے کیلئےمشکل راستوں برف سے ڈھکی سڑکوں پر سفر مہماتی سیاحت کا لطف دوبالا کر دیتا ہے۔ ہزاروں فٹ بلند آزاد کشمیر کے پر فضاء سیاحتی مقام پیر چناسی آنیوالے سیاح کہیں برف کے گولے برسا کر اپنی خوشی کا اظہار کرتے  تو کہیں ہلا گلا اور موج مستیاں کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ فلک بوس پہاڑوں کی سرزمین کشمیر کے ان سیاحتی مقامات کی سیاحت کیلئے  موسم سرما کے دوران آنیوالے سیاحوں کی تعداد دیگر موسموں کے مقابلے انتہائی کم ہے۔ حکومتوں کی معمولی توجہ اور سہولیات کی فراہمی سے موسم سرما کے دوران سیاحت کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔