Wednesday, May 8, 2024

آزاد کشمیر کی وزارت عظمی کے لیے سردار عبدالقیوم نیازی کا قرعہ نکل آیا

آزاد کشمیر کی وزارت عظمی کے لیے سردار عبدالقیوم نیازی کا قرعہ نکل آیا
August 4, 2021 ویب ڈیسک

مظفر آباد (92 نیوز) آزاد کشمیر کی وزارت عظمی کے لیے سردار عبدالقیوم نیازی کا قرعہ نکل آیا۔ تحریک انصاف نے عبدالقیوم نیازی کو وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے نامزد کر دیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کی دوڑ میں بڑے بڑے نام پیچھے رہ گئے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے مختلف ناموں پر مشاورت کے بعد وزیر اعظم آزاد کشمیر کے لیے عبدالقیوم نیازی کا نام فائنل کر دیا ۔

سیکرٹری آزاد کشمیر قانون ساز  اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار عبدالقیوم نیازی کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیے جبکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی جانب سے نامزد امیدوار چوہدری لطیف اکبر کے کاغذات نامزدگی بھی درست قرار دئیے گئے ہیں ۔

واضح رہے عبدالقیوم نیازی کا نام فائنل ہونے سے پہلے  بیرسٹر سلطان محمود، سردار تنویر الیاس، خواجہ فاروق اور اظہر صادق وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل تھے ۔