آزاد کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے الیکشن کیلئے انتخابی مہم کا آج آخری روز
مظفرآباد (92 نیوز) آزاد کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے الیکشن کیلئے انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے۔ رات بارہ بجے کے بعد انتخابی مہم روک دی جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان آج تراڑ کھل اور کوٹلی میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔ بلاول بھٹو بھی جیالوں کا لہو گرمانے کو تیار ہیں۔ آج مظفر آباد اور باغ میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ آزاد جموں و کشمیر میں انتخابات کیلئے پولنگ 25 جولائی کو ہو گی۔