Thursday, April 25, 2024

آزاد کشمیر میں تین ہفتوں کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیا

آزاد کشمیر میں تین ہفتوں کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیا
March 23, 2020

مظفر آباد ( 92 نیوز) آزاد کشمیر میں تین ہفتوں کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیا ،صدر آزاد کشمیر نے منظوری دے دی جس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد کشمیر کو تین ہفتوں کے لئے  مکمل طور پر لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے ۔

اس سے قبل سندھ میں بھی آج سے لاک ڈاؤن جاری ہے جہاں زندگی منجمد ہو چکی ہے ۔

کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے سندھ حکومت کا عزم مثالی ہے ، کراچی سمیت سندھ بھر میں مکمل لاک ڈاؤن  پر عملدر آمد ہو گیا، صوبے بھر میں تمام مارکیٹیں،دکانیں،دفاتر اور ٹرانسپورٹ بندہیں۔صرف میڈیکل اسٹور، سبزی اور دودھ دہی کی دکانیں کھلی ہیں،پولیس نے غیرضروری طور پر گھروں سے نکلنے والے ساٹھ شہریوں کوگرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے۔

مرکزی شاہراہیں ، چوراہیں ، گلیاں اور سڑکوں ویران ہیں ، کہیں کہیں بیکری ، میڈیکل اسٹور ، پرچون ، دودھ کی دکانیں کھلی ہیں ،پولیس نےشہریوں کو گھروں سےنہ نکلنےکےلئےآج بھی اعلانات کررہی ہے ، بعض مقامات پرپولیس اور شہریوں  میں  گرماگرمی دیکھنےمیں آئی۔

ضلع ملیر پولیس نےلاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پرساٹھ شہریوں کوگرفتارکرلیا ، غیرضروری طورپر گھروں سےنکلنے والوں کےخلاف چوبیس مقدمات درج کئے گئےہیں ، ایس ایس پی ملیر کےمطابق ایک ایسا مقدمہ بھی درج کیا جس میں ایمبولینس کے اندر 8 سواریاں دوسری جگہ منتقل کی جارہی تھی۔