Friday, May 10, 2024

آزاد کشمیر میں انتخابات 25 جولائی کو ہونگے، چیف الیکشن کمشنر عبدالرشید

آزاد کشمیر میں انتخابات 25 جولائی کو ہونگے، چیف الیکشن کمشنر عبدالرشید
June 10, 2021

مظفرآباد (92 نیوز) چیف الیکشن کمشنر عبدالرشید نے آزاد کشمیر میں انتخابات 25 جولائی کو ہونے کا اعلان کردیا۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے مظفرآباد میں پریس کانفرنس کے دوران انتخابی شیڈول جاری کرنے کا اعلان کیا، امیدوار 21 جون تک کاغذات نامزدگی داخل کرا سکیں گے۔ 26 جون تک کاغذات کی جانچ پڑتال ہو گی، 2 جولائی تک کاغذات واپس لیے جاسکیں گے، کاغذات نامزدگی پر اعتراضات 27 جون تک داخل کرائے جا سکیں گے، جب کہ تین جولائی کو حتمی فہرست آویزاں ہو گی۔

آج سے آزاد کشمیر میں تمام حکومتی اقدامات پر آج سے پابندی عائد کر دی ہے، حکومتی وزراء اب اختیارات کا، استعمال نہیں کر سکیں گے، انتخابات میں سرکاری پروٹوکول میں الیکشن مہم چلانے یا سرکاری گاڑیوں کے الیکشن مہم میں استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔ سیاسی جماعتیں بڑے بڑے جلسے نہیں کر سکیں گی، کورونا ایس او پیز کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے ساتھ امیدوار کارنر میٹنگز کر سکیں گے۔ ضابط اخلاق کی خلاف ورزی کے صورت میں نااہلی ہو گی۔

آزاد کشمیر کے الیکشن میں کل 32 لاکھ 19 ہزار پانچ سو ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، آزاد کشمیر کے 33 انتخابی حلقوں 28 لاکھ سترہ ہزار نوے ووٹرز ووٹ کاسٹ کریں گے، مہاجرین کے 12 انتخابی حلقوں میں چار لاکھ دو ہزار چار، سو دس ووٹرز ووٹ کاسٹ کریں گے۔