Friday, March 29, 2024

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے لیے پولنگ شروع ہوگئی

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے لیے پولنگ شروع ہوگئی
July 25, 2021

مظفرآباد (92 نیوز) آزاد کشمیر میں ن لیگ کامیابی سمیٹے گی، بلا چلے گا، یا تیر نشانے پرلگے گا، فیصلے کی گھڑی آگئی، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے لیے پولنگ شروع ہوگئی۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے لیے پینتالیس نشستوں میں سے تینتیس پر آزاد کشمیر اور مہاجرین کی بارہ سیٹوں پر پاکستان میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

تینتیس ہزار سے زائد پولنگ عملہ تعینات کیا گیا ہے، سکیورٹی کیلئے پولیس اور رینجرز مامور ہے، ایف سی اور پاک فوج بھی الرٹ ہے۔