Sunday, September 8, 2024

 آزاد کشمیر  : قانون ساز اسمبلی میں الطاف حسین کے خلاف قرارداد منظور،ہنگو کی عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

 آزاد کشمیر  : قانون ساز اسمبلی میں الطاف حسین کے خلاف قرارداد منظور،ہنگو کی عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
August 6, 2015
مظفرآباد،ہنگو(92نیوز)آزادکشمیر  قانون ساز اسمبلی میں الطاف حسین کے خلاف قرارداد متفقہ طور پرمنظورہوگئی جبکہ ہنگوکی عدالت نے  ایم کیوایم قائدالطاف حسین کےوارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی نے الطاف حسین کے کے خلاف قرار داد متفقہ منظور کر لی جبکہ دوسری طرف ہنگو کی عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں ۔ سول جج ہنگو نے رینجرز کے خلاف بیانات دینے پر دائر ایک مقدمے کی سماعت کی ،سماعت کےدوران الطاف حسین کی غیرحاضری پر انہیں حاضرہونے کا حکم جاری کرتے ہوئےان کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دئیے۔ واضح رہے کہ  الطاف حسین کے خلاف مقدمہ شاہ ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کیا گیا۔