Monday, September 16, 2024

آزاد کشمیر انتخابات ، پولنگ آج ہوگی

آزاد کشمیر انتخابات ، پولنگ آج ہوگی
July 21, 2016
  مظفرآباد(92نیوز)آزاد کشمیرانتخابات میں کامیابی کا سہرا کس کے سر سجے گا ؟تیر چلے گا ؟بلا گھومے گا؟ یا شیر دھاڑے گا؟فیصلہ آج عوام کی عدالت میں ہوگا ۔ تفصیلات کےمطابق آزاد کشمیر کے عام انتخابات کی پولنگ آج ہوگی کامیابی کا سہرا کس کے سر سجے گا فیصلہ آج عوام کریگی ۔ رات گئے تک  امیدوارووٹرزکو منانے میں مصروف رہے ہیں جبکہ  سیاسی کارکنوں کے لیے بھی چاند رات ہے۔  41حلقوں میں423امیدوار اور 26جماعتیں آمنے سامنے ہیں ،26لاکھ74ہزار586ووٹرز کے لیے5ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جبکہ پولنگ صبح 8بجے سے شام5بجے تک ہو گی ، مختلف حلقوں میں کانٹے کےمقابلے متوقع ہیں۔ دوسری طرف  پولنگ سٹیشنوں کے اندر اور باہر سکیورٹی کے انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے ہیں ۔