Sunday, September 8, 2024

آزاد کشمیر انتخابات : جنت نظیروادی کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی دو نشستوں پر کشمیری حق رائےدہی کا استعمال کریں گے

آزاد کشمیر انتخابات : جنت نظیروادی کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی دو نشستوں پر کشمیری حق رائےدہی کا استعمال کریں گے
July 15, 2016
لاہور(92نیوز)آزادکشمیر کے انتخابات کے موقع پر جنت نظیر وادی کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی دو نشستوں پر کشمیری حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ تفصیلات کےمطابق آزاد کشمیر  کے انتخابات کے لئے تمام  سیاسی جماعتوں کی تیاریاں جاری ہیں پاکستان میں بھی دو نشستوں پر کشمیری اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ایل اے سینتیس اور ایل اے تیس کے لیے پاکستان کے مختلف شہروں میں پولنگ ہو گی۔ ایل اے سینتیس میں پی ٹی آئی کے امیدوار غلام محی الدین دیوان ہوں گے۔ غلام عباس میر مسلم لیگ ن جبکہ عمر بخاری پیپلزپارٹی کی جانب سے میدان میں ہوں گے۔ ایل اے سینتیس میں ووٹرز کی تعداد ساڑھے تین ہزار ہے جبکہ اس کی پولنگ لاہور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں ہو گی۔ جموں کی سیٹ ایل اے تیس میں مسلم لیگ نون کے امیدوار ناصر ڈار ہوں گےجبکہ سردار مقصود پی ٹی آئی، چودھری منشاء ایم کیو ایم اور امیر حیدر پیپلز پارٹی کی جانب سے میدان میں ہوں گے۔ ایل اے تیس میں ووٹرز کی تعداد ستائیس ہزار کے قریب ہے اس کے لیے لاہور، کراچی اور بلوچستان میں پولنگ ہو گی۔