Thursday, April 25, 2024

آزاد کشمیر اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر انتخاب ، پی ٹی آئی کی 3 خاتون بلا مقابلہ رکن اسمبلی منتخب

آزاد کشمیر اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر انتخاب ، پی ٹی آئی کی 3 خاتون بلا مقابلہ رکن اسمبلی منتخب
August 1, 2021 ویب ڈیسک

آزاد کشمیر (92 نیوز) آزاد کشمیر اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر انتخاب میں پی ٹی آئی کی 3 ، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی ایک ایک خاتون بلا مقابلہ رکن اسمبلی منتخب ہو گئیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے امتیاز نسیم، صبیحہ صدیق اور تقدیس گیلانی کامیاب قرار پائیں جبکہ پی پی اور مسلم لیگ ن کی نبیلہ ایوب اور نثارہ عباسی رکن اسمبلی منتخب ہوئی ہیں۔

خواتین نشستوں پر باہمی تعاون سے مسلم لیگ ن اور پی پی کو ایک ایک سیٹ ملی ہے۔ دیگر 3 مخصوص نشستوں پر انتخابات 2 اگست کو ہوں گے۔