Thursday, April 25, 2024

آزاد جموں و کشمیر کے صحافیوں کے وفد کا آئی ایس پی آر کا دورہ

آزاد جموں و کشمیر کے صحافیوں کے وفد کا آئی ایس پی آر کا دورہ
July 25, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) آزاد جموں و کشمیر کے صحافیوں کے وفد نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار سے صحافیوں نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق صحافیوں کو لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا گیا، مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ آزاد جموں و کشمیر کے صحافیوں کے وفد کو بھارتی فورسز کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی روش کے بارے میں آگاہی دی گئی۔