Wednesday, April 24, 2024

آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں تحریک انصاف نے سادہ اکثریت حاصل کرلی

آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں تحریک انصاف نے سادہ اکثریت حاصل کرلی
July 26, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے سادہ اکثریت حاصل کرلی۔ پیپلز پارٹی دوسرے جبکہ ن لیگ تیسرے نمبر پر رہی۔ عوام نے تحریک انصاف سے بہتری کی امیدیں لگالیں۔

آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی نشستوں پر ہونے والے انتخابی نتائج میں پاکستان تحریک انصاف 25 نشستوں کے ساتھ سر فہرست ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی 11، مسلم لیگ ن 6 نشستوں کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہی۔ مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلزپارٹی نے اب تک ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں پر 724 امیدوار مدمقابل تھے، 33 نشستوں پر آزاد کشمیر میں پولنگ ہوئی جبکہ دیگر 12 نشستوں پر مہاجرین کے کوٹے پر پاکستان کے دیگر صوبوں میں مقیم کشمیریوں نے حق رائے دہی استعمال کیا۔

عوام نے تحریک انصاف سے امیدیں لگالیں۔ کہتے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت آنے سے آزاد کشمیر میں مزید بہتری آئے گی۔

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا ایوان 53 ارکان پر مشتمل ہے، جن میں سے 45 عام اور بقیہ 8 مخصوص نشستیں ہیں۔