Friday, March 29, 2024

آزاد جموں و کشمیر کونسل کے 4 نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

آزاد جموں و کشمیر کونسل کے 4 نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا
September 19, 2021 ویب ڈیسک

مظفرآباد (92 نیوز) آزاد جموں و کشمیر کونسل کے نومنتخب ارکان کی تقریب حلف برداری ہوئی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کی تقریب حلف برداری میں شرکت ہوئی۔

آزاد جموں و کشمیر کونسل کے نومنتخب ارکان کی حلف برداری کی تقریب کشمیر ہائوس اسلام آباد میں منققد ہوئی ۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا ۔ تقریب حلف برداری میں وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی ، سنئیر وزیر سردار تنویر الیاس ، وزراء حکومت ، ممبران اسمبلی اور دیگر نے شرکت کی۔

حلف اٹھانے والے ارکان میں خواجہ طارق سعید، سردار عبدلرزاق خان، شجاع خورشید راٹھور اور محمد یونس میر شامل ہیں ۔ آزاد جموں و کشمیر کونسل 14 ارکان پر مشتمل ہے۔ آزاد جموں و کشمیر کونسل چیرمین، وائس چیرمین, وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیر انچارج کے علاؤہ چھ منتخب اور چار نامزد  ارکان پر مشتمل ہے۔ 4 نئے ارکان کا انتخاب آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے 23 اگست کو کیا تھا۔

تقریب حلف برداری میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی گئی۔