Friday, April 26, 2024

آزاد جموں و کشمیر کا 68واں یوم تاسیس آج منایا جارہا ہے

آزاد جموں و کشمیر کا 68واں یوم تاسیس آج منایا جارہا ہے
October 24, 2015
اسلام آباد(92نیوز)آزاد جموں و کشمیر کا اڑسٹھ واں یوم تاسیس منایا جا رہا ہے، آج کے روزانیس سوسینتالیس میں اس جنت نظیر وادی کی پہلی آزاد حکومت قائم ہوئی اور سردار محمد ابراہیم خان پہلے صدر بنے تھے۔ تفصیلات کےمطابق 24اکتوبر صرف آزاد جموں وکشمیر کا یوم تاسیس ہی نہیں ہے ، بلکہ یہ ایک وہ خاص دن ہے جو یاد دلاتا ہے کہ کشمیریوں نے حق خود ارادیت کے حصول کے لئےجولہو کے دیپ جلائے تھے وہ تاحال روشن ہیں۔ 24 اکتوبر 1947 کو آزاد جموں و کشمیر کی تو اپنی حکومت بن گئی، لیکن مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدوجہد آزادی ابھی بھی جاری ہے، اس حوالے سے اقوام متحدہ کے کردار کو بھی قابل تعریف قرار نہیں دیا جا سکتا،،67 سال گزرنے کے بعد بھی اقوام متحدہ اپنی ہی پاس کردہ قرار دادوں پر عمل  نہیں کرا سکی۔ اقوام متحدہ کی بے رخی بھارتی ہٹ دھرمی اور ہزاروں نوجوانوں کی شہادت کے باوجود کشمیریوں کی خواہش آزادی کو ختم نہیں کیا جا سکا،آج بھی مقبوضہ کشمیر کےعوام اپنی آنکھوں میں آزادی کے خواب سجائے بھارتی تسلط سے نجات کے لئے سرگرداں ہیں۔