Tuesday, May 7, 2024

آرٹیکل35اے کی متوقع منسوخی کیخلاف کشمیری احتجاج کرتے سڑکوں پر نکل آئے

آرٹیکل35اے کی متوقع منسوخی کیخلاف کشمیری احتجاج کرتے سڑکوں پر نکل آئے
August 27, 2018
سرینگر( 92 نیوز) بی جے پی بھارتی آئین سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرانے کیلئے سرگرم ہے  ، دوسری جانب آرٹیکل 35 اے کی متوقع منسوخی کے خلاف ہزاروں کشمیری احتجاج کرتے سڑکوں پر نکل آئے ، قابض فوج کے بہیمانہ تشدد سے درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ۔ بھارت کی طرف سے آرٹیکل 35 اے کی متوقع منسوخی کے خلاف سری نگر سمیت وادی بھر میں ریلیاں نکالی گئیں  جن میں ہزاروں کشمیریوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر آزادی کے حق اور بھارت کے خلاف فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔ قابض فورسز نے مظاہرین کو کچلنے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا اور  ربڑ کی گولیاں، پیلٹس اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے  درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ آرٹیکل 35 اے کے تحت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے علاوہ کوئی دوسرا جائیداد نہیں خرید سکتا ، اس قانون کو ختم کرانے کیلئے بی جے پی سرکار کی جانب سے سپریم کورٹ میں رٹ دائر کی گئی ہے۔ آل پارٹیز حریت کانفرنس نے بزرگ رہنما سید علی گیلانی کی گھر میں مسلسل نظربندی پر تشویش کا اظہار کیا ہے ، حریت قیادت کی اپیل پر تیس اور اکتیس اگست کو وادی میں مکمل ہڑتال ہوگی ۔