Sunday, September 8, 2024

آرٹیکل 62 اور63 حکمرانوں سمیت سیاسی و غیر سیاسی ہر فرد لاگو ہونا چاہیے: سراج الحق

آرٹیکل 62 اور63 حکمرانوں سمیت سیاسی و غیر سیاسی ہر فرد لاگو ہونا چاہیے: سراج الحق
August 20, 2017

کوئٹہ (92 نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ آئین کےدھجیاں اڑانے والے جان لے کہ کسی بھی تبدیلی کی صورت میں ذمے داری ان پر عائد ہوگی۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آرٹیکل 62 اور63 حکمرانوں سمیت سیاسی و غیر سیاسی لوگوں بیورکریٹس ججز سمیت ہر فرد لاگو ہونا چاہیے۔

کوئٹہ میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق کا کہنا تھا کہ آئین چھیڑنے سے پیش آنے والی صورتحال کی ذمے داری سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور اس کے ٹولے پر ہوگی۔

آئین کو توڑنا جمہوریت نہیں ہے۔ اگرمتفقہ آئین کو چھیڑ گیا تو وفاق اور صوبوں کے یکہجتی کو خطرہ پڑ جائے گا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ خود کو قیادت کے لئے پیش کرنے والے افراد صادق اور امین ہونے چاہیے۔

جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ صرف نواز شریف کو ہٹا دینے سے مسلہ حل نہیں ہوگا پورا نظام تبدیل کرنا ہوگا پاناما لیکس میں 436 افراد کے نام ہیں اور سب کا احتساب چاہتے ہیں۔