Thursday, March 28, 2024

آرٹیکل 6 کو چھیڑا گیا تو عمران خان کی تقاریر بھی سامنے آئینگی، خورشید شاہ

آرٹیکل 6 کو چھیڑا گیا تو عمران خان کی تقاریر بھی سامنے آئینگی، خورشید شاہ
February 18, 2020
سکھر (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنماء سید خورشید شاہ کا کہنا ہے آرٹیکل 6 کو چھیڑا گیا تو عمران خان کی تقاریر بھی سامنے آئیں گی۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء خورشید شاہ کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ صوبائی وزیر اویس قادر شاہ، خورشید شاہ کے فرزند ایم پی اے فرخ شاہ، اور اہلیہ بھی عدالت میں پیش ہوئیں۔ وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود ملزم جنید قادرشاہ پیش نہ ہوئے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ جنید قادر شاہ ابھی تک وطن واپس نہیں آئے۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد سماعت 9 مارچ تک ملتوی کردی۔ پیپلز پارٹی رہنماء خورشید شاہ نے سکھر کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آرٹیکل 6 کو خراب نہ کریں۔ آرٹیکل 6 اگر مولانا فضل الرحمٰن پر لاگو ہوا تو عمران خان کی تقاریر بھی سامنے آئیں گی۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ملک میں انصاف ہونا چاہئے انتقام نہیں، میں انتقام کا نشانہ بنا ہوا ہوں۔ ریفرنس میں خورشید شاہ کی دونوں بیگمات، دونوں بیٹوں سمیت 18 افراد نامزد ہیں۔