Friday, May 17, 2024

آرٹیکل 370 مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت دیتا تھا

آرٹیکل 370 مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت دیتا تھا
August 5, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) کشمیریوں کی تحریک آزادی دبانے میں ناکام ہونے پر مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کا منصوبہ تیار کرلیا ، ا آرٹیکل 370 کو منسوخ کردیا گیا، بھارتی قانون کا یہ آرٹیکل مقبوضہ وادی کو خصوصی حیثیت دیتا ہے ۔ بھارتی آئین کے آرٹیکل تین سو ستر مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت دیتا ہے جبکہ آرٹیکل 35 اے کشمیریوں کے حقوق اور مراعات کو واضح کرتا ہے۔ آرٹیکل 370کے تحت مقبوضہ کشمیر کا اپنا آئین اور پرچم تھا، وہاں کے لوگوں کی الگ شہریت تھی، کوئی بھارتی شہری مقبوضہ کشمیر میں جائیداد نہیں خرید سکتا تھا اور نہ ہی سرکاری نوکری کر سکتا تھا۔ بھارتی آئین کئی دفعات کا آرٹیکل تین سو ستر کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر پر اطلاق نہیں ہوپاتا تھا ۔ دفاع، خارجہ اور مالیاتی امور کے علاوہ دیگر معاملات پر بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر اسمبلی کی مرہون منت تھی۔ آرٹیکل 35 اے کو صدارتی حکمنامے کے تحت 1954 میں بھارتی آئین کا حصہ بنایا گیا تھا، اس کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی کی این جی او دی سٹیزن نے سپریم کورٹ میں درخواست بھی دائر کررکھی ہے۔ آرٹیکل تین سو ستر کا نفاذ مہاراجہ ہری سنگھ نے 1922میں کیا تھا، دہشتگرد مودی حکومت اسرائیل کے نقش قدم پر چل رہی ہے، آرٹیکل 35 اے کو ختم کرنے سے بالکل ویسے مقبوضہ کشمیر میں ہندو آبادکاری کی جائے گی، جیسی صیہونی حکومت فلسطین میں کررہی ہے۔