Saturday, April 20, 2024

آرٹلری سنٹراٹک میں کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگانے کی تقریب ، جنرل زبیر محمود کی شرکت

آرٹلری سنٹراٹک میں کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگانے کی تقریب ، جنرل زبیر محمود کی شرکت
December 15, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز) آرٹلری سنٹر اٹک میں کرنل کمانڈنٹ کو بیجز لگانے کے لیے تقریب کا انعقاد ہوا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں  لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کو آرٹلری رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے گئے۔ اس موقع پر جنرل زبیر محمود حیات نے جنگ اور امن میں آرٹلری رجمنٹ کی خدمات کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔