Thursday, March 28, 2024

آرمی کے جوانوں نے لیہ اور رحیم یارخان میں  65 ہزار سیلاب متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کیا

آرمی کے جوانوں نے لیہ اور رحیم یارخان میں  65 ہزار سیلاب متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کیا
August 2, 2015
راولپنڈی(92نیوز)سرحدوں کے محافظوں نے سیلاب متاثرین کو بھی تنہا نہیں چھوڑا پاک فوج کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، پاک فوج  کے جوانوں نے لیہ میں 15ہزار اور رحیم یار خان میں 50 ہزار سے زائد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل  کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے پاک فوج نے  جنوبی پنچاب میں سیلاب متاثرین کے لئے ریسکیواور ریلیف آپریشن  جاری رکھا ہوا ہے۔ جنوبی پنجاب کے ضلع لیہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں پاک فوج نے سیلاب میں پھنسے 15ہزار لوگو ں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے اور ان علاقوں میں قائم کئے گئے میڈیکل کیمپس میں 3ہزار دو سو 50 مریضوں کا علاج  کیا گیا ہے۔ یہی نہیں   پاک فوج نے رحیم یار خان اور صادق آباد میں 52ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے اور ان علاقوں میں پھنسے ایک لاکھ سے زائد مویشوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے،، پاک فوج کی جانب سے ان علاقوں میں خوراک کے پیکٹس بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں۔