Sunday, September 8, 2024

آرمی چیف کے پوسٹرز پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے لاتعلقی کا اظہار کر دیا

آرمی چیف کے پوسٹرز پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے لاتعلقی کا اظہار کر دیا
July 12, 2016
  راولپنڈی(92نیوز) آرمی چیف کو حکومت میں آنے کی دعوت دینے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد  ڈی جی آئی ایس پی آر نے ملک بھر میں لگے پوسٹروں سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ فوج اور اس کے متعلقہ اداروں کا ایسے پوسٹرز سے کوئی تعلق نہیں۔ سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں عاصم باجوہ کا کہناتھا کہ ملک کے مختلف شہروں میں آرمی چیف کی تصویر والے پوسٹرز سے فوج کا کوئی لینا دینا نہیں۔