Monday, May 13, 2024

آرمی چیف کے حکم پر آئی جی سندھ کے حوالے سے کی گئی تحقیقات مکمل ،آئی ایس پی آر

آرمی چیف کے حکم پر آئی جی سندھ کے حوالے سے کی گئی تحقیقات مکمل ،آئی ایس پی آر
November 10, 2020

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ کے حکم پر آئی جی سندھ کے حوالے سے  کی گئی تحقیقات مکمل ہو گئیں ۔ بورڈ آف انکوائری کی سفارشات پر متعلقہ  افسران کو ذمہ داریوں سے ہٹا دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آئی جی سند ھ کے  حوالے سے   پاک فو ج کی  انکوائری مکمل ہو گئی ،

انکوائری 18اکتوبر کر کراچی میں پیش آنے والے واقعہ کے تناظر میں کی گئی،بورڈ آف انکوائری کی سفارشات پر متعلقہ افسروں کو ذمہ داریوں سے ہٹا دیا گیا، متعلقہ افسروں سے متعلق جی ایچ کیو میں ضابطے کی کارروائی کی جائے گی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدنے جو کہا وہ کر دکھایا، جنرل قمرجاوید باجوہ  نے  آئین و قانون کی  پاسداری کے عزم کا اظہار کیا ، آئی ایس آئی اوررینجرز کے متعلقہ افسران وسیع تجربے کے حامل تھے،وہ اس صورتحال سے بچ سکتے تھے جس نے دو ریاستی اداروں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کیں ۔