Friday, April 26, 2024

آرمی چیف کے حوالے سے قانون سازی، ن لیگ کا بھرپور فائدہ اٹھانے کا فیصلہ

آرمی چیف کے حوالے سے قانون سازی، ن لیگ کا بھرپور فائدہ اٹھانے کا فیصلہ
November 30, 2019
 لاہور (92 نیوز) آرمی چیف کے حوالے سے قانون سازی کے معاملے پر ن لیگ نے بھرپور فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کےمطابق مسلم لیگ ن اپنے لیے بارگین کرے گی۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے حکومت سے معاملات پر شرائط طے کرنے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے مختصر عدالتی فیصلے کی کاپی لندن منگوالی۔ شہباز شریف نواز شریف سے مشاورت کریں گے۔ شہباز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے پاکستان میں موجود قیادت سے مشورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمٰن سمیت تمام اپوزیشن سے بھی رابطہ کرے گی۔ ن لیگ کی جانب سے وزیراعظم اور حکومتی وزرا کو لب و لہجہ درست رکھنے کی شرط بھی رکھے جانے کا امکان ہے۔