Sunday, September 8, 2024

آرمی چیف کے بینرز : ”موو آن پاکستان“ کے دو افراد کا جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا

آرمی چیف کے بینرز : ”موو آن پاکستان“ کے دو افراد کا جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا
July 16, 2016
اسلام آباد (92نیوز) آرمی چیف کے بینرز لگانے والے دو افراد کا عدالت نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا۔ پولیس کاکہنا تھا کہ ملزموں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے شناخت کی۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ علی حیدر نے آرمی چیف کے بینرز لگانے والے 2 افراد کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزموں کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے شناخت کیا گیا۔ کیمروںمیں ملزم ارشد اور فہیم راول ڈیم چوک‘ کشمیر چوک اور آبپارہ میں بینرز لگاتے دیکھے گئے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مددسے پہلے گاڑی کو ٹریس کیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ”موو آن پاکستان“ کے سربراہ محمد کامران نے ملزموں کو بینرز کی چھپائی اور آویزاں کرنے کا ٹھیکہ دیا۔ مرکزی ملزم کامران سمیت تین ملزم اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت پر ہیں۔