Sunday, September 8, 2024

آرمی چیف کے بینرز لگانے پر چیئرمین مووآن پارٹی میاں کامران گرفتار

آرمی چیف کے بینرز لگانے پر چیئرمین مووآن پارٹی میاں کامران گرفتار
July 20, 2016
اسلام آباد (92نیوز) آرمی چیف سے متعلق بینرز لگانے پر چیئرمین موو آن پارٹی میاں کامران کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چند روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے اہم شہروں کی سڑکوں پر آرمی چیف کے بینرز لگائے گئے تھے جن پر درج تھا کہ ”جانے کی باتیں ہوئیں پرانی۔۔۔ خدا کیلئے اب آ جاﺅ“۔ ان بینرز کے آویزاں ہونے پر سیاسی جماعتوں نے شور مچایا تھا اور ان بینرز کو لگانے والوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ سیاسی جماعتوں کا موقف ہے کہ یہ درپردہ فوج کو مارشل لاءکی دعوت دینے کے مترادف ہے۔ اسی سلسلے میں چیئرمین موو آن پارٹی میاں کامران کو گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق میاں کامران کو اسلام آباد کے علاقے آبپارہ کے ایک گیسٹ ہاوس سے گرفتار کیا گیا ہے۔ میاں کامران پر پاک فوج کو بدنام کرنے اور انتشار پھیلانے کا مقدمہ درج ہے۔