Thursday, May 2, 2024

آرمی چیف کی ہدایت پر بلوچستان کے ڈاکٹرز، پیرامیڈکس کیلئے ضروری سامان بھجوا دیا گیا

آرمی چیف کی ہدایت پر بلوچستان کے ڈاکٹرز، پیرامیڈکس کیلئے ضروری سامان بھجوا دیا گیا
April 7, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی خصوصی ہدایات پر کورونا وائرس سے نبردآزما بلوچستان کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کیلئے ضروری حفاظتی طبی سامان بھجوا دیا گیا۔ کورونا وائرس کے خلاف قومی جنگ میں پوری قوم اپنے ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کیساتھ ہے، بلوچستان کے بہادر ڈاکٹرز اور پیرا میڈک سٹاف بھی میدان عمل میں ہیں۔ حفاظتی سامان اور آلات کی قلت کے باوجود کورونا سے متاثرہ مریضوں کا علاج معالجہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حفاظتی سامان فورا بلوچستان بھیجنے کی ہدایات دیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف کی خصوصی ہدایات پر کوئٹہ بھجوائی گئی ترسیل میں حفاظتی لباس، آلات اور طبی سامان شامل ہے۔ سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس ہراول دستہ ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے جدید ترین طبی سہولیات کے حامل ترقی یافتہ ممالک اور حکومتیں بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ پاکستان کی حکومت بھی ضروری وسائل اور آلات کے حصول کیلئے کوشاں ہے۔ مشکل حالات میں ہم سب کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ثابت قدمی دکھانے کی ضرورت ہے۔