Monday, September 16, 2024

آرمی چیف کی ہدایت پر برفانی تودے سےمتاثرہ گاؤں شیرشال کیلئے امدادی سامان بھجوادیا گیا

آرمی چیف کی ہدایت پر برفانی تودے سےمتاثرہ گاؤں شیرشال کیلئے امدادی سامان بھجوادیا گیا
February 6, 2017
راولپنڈی(92نیوز)آرمی چیف  کی ہدایت پر برفانی تودے سے متاثرہ گائوں شیرشال کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی سامان بھجوادیا گیا سامان میں رضائیاں ، کمبل،راشن ،کوئلے کی انگیٹھیاں اورادویات شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق برفانی تودے سے متاثرہ گاوں شیرشال کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی سامان بھجوادیا گیا  ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے جواںوں کو مقامی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کمانڈر چترال سکاوٹس کرنل نظام ریلیف آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق گائوں شیرشال پر برفانی تودہ  گرنے سے عورتوں اور بچوں سمیت 15افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔