Thursday, April 25, 2024

آرمی چیف کی کینسر کے مرض میں مبتلا 15 سالہ علی رضا سے ملاقات

آرمی چیف کی کینسر کے مرض میں مبتلا 15 سالہ علی رضا سے ملاقات
July 14, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف کی کینسر کے مرض میں مبتلا 15 سالہ علی رضا سے ملاقات ہوئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بچے نے آرمی چیف سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1283039872668831747?s=20 علی رضا، پاک آرمی میں شمولیت کا بھی خواہاں تھا ۔ ملاقات کا اہتمام بذریعہ ویڈیو لنک کور ہیڈکوارٹرز کراچی میں کیا گیا۔  آرمی چیف ، کینسر ، مرض ، مبتلا ، 15 سالہ ، علی رضا ، ملاقات آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کینسر جیسے موذی  مرض میں مبتلا ننھے مجاہد کی خواہش پوری کر دی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف  جنرل قمر جاوید   کی پندرہ سالہ علی رضا سے ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کرائی گئی۔ اس موقع پر علی رضا کو  الضرا رٹینک کا ماڈل پیش کیا گیا۔ ملاقات کے دوران  علی رضا نے  آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ کا  شکریہ ادا کیا اور کہا کہ  میں وردی پہن کر بہت خوش ہوں۔  آرمی چیف ، کینسر ، مرض ، مبتلا ، 15 سالہ ، علی رضا ، ملاقات آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ننھے مجاہد کی صحت سے متعلق دریافت  کیا اورصحتیابی   کی دعا بھی  کی۔  سپہ سالار  نے ننھے مجاہد کے عزم کو سرا ہا۔