Thursday, April 25, 2024

آرمی چیف کی کویت کے نائب وزیراعظم ، وزیر دفاع سے ملاقاتیں ، سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

آرمی چیف کی کویت کے نائب وزیراعظم ، وزیر دفاع سے ملاقاتیں ، سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال
February 20, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک روزہ دورہ کویت کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی کویت کے نائب وزیراعظم ، وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں ہوئیں جس میں دو طرفہ دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سرکاری دورے پر کویت آمد ہوئی۔ آرمی ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر کویتی چیف آف جنرل اسٹاف نے خیرمقدم کیا۔ پاک فوج کے سربراہ کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کویتی نائب وزیراعظم اور چیف آف جنرل اسٹاف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔ دونوں ممالک نے دفاعی اور سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور بھی زیربحث آئے ہیں ۔ آرمی چیف کویتی وزیر دفاع سے بھی ملے۔ ملاقاتوں کے دوران کویت کی سیاسی وعسکری قیادت نے پاک فوج کی پیشہ وارارنہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کے عزم کو سراہا ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں انسداد دہشتگردی کےخلاف تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔