Friday, April 26, 2024

  آرمی چیف کی کورہیڈکوارٹرزمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کیلئے مانیٹرنگ  سسٹم وضع کرنے کی ہدایت

   آرمی چیف کی کورہیڈکوارٹرزمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کیلئے مانیٹرنگ  سسٹم وضع کرنے کی ہدایت
July 21, 2015
راولپنڈی(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کو ہر ممکن طور پر یقینی بنائے گی،تمام فیلڈ کمانڈرز کو اپنے اپنے علاقوں میں الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے طوفانی بارشوں کے باعث دریاؤں میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے پیش نظر پاک فوج کو ہدایت کی ہے سیلاب میں پھنسے تمام افراد کی ہر ممکن  مدد یقینی بنائی جائے۔ آرمی چیف  نے تمام کور ہیڈ کوارٹر میں مانٹیرنگ کے نظام کی نگرانی اور تمام  فیلڈ کمانڈرز کو اپنے اپنے علاقوں میں الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے چترال میں جاری امدادی سرگرمیوں کے دوران سولہ  ٹن راشن تقسیم کیا جبکہ  سیلاب میں پھنسے تہتر افراد کو ریسکیوبھی کیا ہے ۔ آرمی ایوی ایشن کے دو ایم آئی  ہیلی کاپٹر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ایف سی نے چترال میں متاثرہ لوگوں کے لیے سو ٹن راشن عطیہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ڈاکٹرز کی ٹیم کو چترال بھجوادیا گیا ہے جبکہ آرمی میڈیکل کور سیلاب سے متاثرہ علاقے میں میڈیکل کیمپ قائم کرے گی۔