Wednesday, May 8, 2024

آرمی چیف کی کراچی کور کو امدادی آپریشنز تیز کرنے کی ہدایت

آرمی چیف کی کراچی کور کو امدادی آپریشنز تیز کرنے کی ہدایت
August 26, 2020

راولپنڈی (92 نیوز)  کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے جبکہ  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  کراچی کور کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی کہ پاک فوج مشکلات میں گھری متاثرہ آبادی تک پہنچے، بارشوں اور سیلاب متاثرین کو تمام ممکنہ سہولیات پہنچائی جائیں۔