Friday, May 3, 2024

آرمی چیف کی چینی وزیراعظم سے ملاقات‘ اقتصادی راہداری اور دیگر معاملات پر گفتگو

آرمی چیف کی چینی وزیراعظم سے ملاقات‘ اقتصادی راہداری اور دیگر معاملات پر گفتگو
May 17, 2016
اسلام آباد (92نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی چین کے وزیر اعظم سے ملاقات۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق اقتصادی راہداری اور دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف نے سنٹرل ملٹری کے چیئرمین اور علاقائی سلامتی کے مشیر سے بھی ملاقاتیں کیں۔ خطے میں امن اوراستحکام کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور چین کے وزیراعظم کے مابین ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چین کی سنٹرل ملٹری کے چیئرمین اور علاقائی سلامتی کے مشیر سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔ ان ملاقاتوں میں اسٹریٹجک امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خطے میں امن اور استحکام کیلئے چین نے پاکستان کے ساتھ مل کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔