Saturday, April 20, 2024

آرمی چیف کی چینی ساختہ وی ٹی فور ٹینک کی سٹرائیک فارمیشن میں شمولیت کی تقریب میں شرکت

آرمی چیف کی چینی ساختہ وی ٹی فور ٹینک کی سٹرائیک فارمیشن میں شمولیت کی تقریب میں شرکت
October 12, 2021 ویب ڈیسک

اولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چینی ساختہ وی ٹی فور ٹینک کی سٹرائیک فارمیشن میں شمولیت کی تقریب میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آئی ایس پی آرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا گوجرانوالہ کا دورہ کیا، انہوں نے وی ٹی فور کے ڈائنامک انٹیگریٹڈ ٹریننگ سمولیٹر کا بھی دورہ کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسران اور جوانوں سے کلیدی گفتگو کی، سپہ سالار نے کہا دشمن کے خلاف بالادستی کے لیے روایتی صلاحیتوں کی متواتر بہتری ناگزیر ہے۔ کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے روایتی استعداد کار میں اضافہ اہم ہے۔ وی ٹی فور ٹینک پاکستان اور چین کے تذویراتی تعاون کا استعارہ ہے۔ انہوں نے کہا وی ٹی فور ٹینک کی شمولیت سے فارمیشنز کی کاری ضرب لگانے کی استعداد بڑھے گی۔ جنگ کی تیزی سے بدلتی ہیت اعلیٰ پیمانے کی پیشہ ورانہ مہارت، سخت تربیت کی متقاضی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے وی ٹی فور جدید ترین ٹینک کا عملی مظاہرہ بھی دیکھا، ٹینک جدید آرمر پروٹیکشن، متحرک، غیر معمولی فائر پاور کا حامل ہے۔ وی ٹی فور ٹینک کا موازنہ دنیا کے کسی بھی جدید ٹینک سے کیا جا سکتا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ٹینک آٹو ٹرانسمیشن نظام، گہرے پانی میں بھی آپریشن کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ٹینک سٹرائیک فارمیشنز کا ایک طاقتور ہتھیار سمجھا جاتا ہے۔