Friday, April 26, 2024

آرمی چیف کی چین کے نائب چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن سے ملاقات،عسکری تعاون پر گفتگو

آرمی چیف کی چین کے نائب چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن  سے ملاقات،عسکری تعاون پر گفتگو
September 18, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین میں  چین  کی سنٹرل ملٹری کمیشن کے نائب چیئرمین سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین کی سنٹرل ملٹری کمیشن کے نائب چیئرمین سے ملاقات  کی ، ملاقات میں باہمی   عسکری تعاون بڑھانےپرتبادلہ خیال کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں  انسداد دہشتگردی، دفاعی سازوسامان، ٹیکنالوجی اور تربیتی امور بھی زیر غور آئے ۔ جنرل زینگ ژویا نے پاکستان اور پاک آرمی کیساتھ تعلقات کو کلیدی قرار دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین کے تعاون اور مدد پر نائب چیئرمین کا شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ  سرکاری دورے پر چین میں ہیں ۔