Friday, April 26, 2024

آرمی چیف کی چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات

آرمی چیف کی چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات
February 27, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات ہوئی جس میں موجودہ صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔  اسد قیصر کا کہنا ہے تمام سیاسی جماعتوں میں مکمل ہم آہنگی ہے۔ صادق سنجرانی نے کہا پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ دوسری طرف بھارت کی جارحیت کے خلاف وزیر خارجہ اور عسکری حکام نے پارلیمانی رہنماؤں کو اِن کیمرہ بریفنگ دی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مختلف ممالک سے موجودہ صورتحال پر ہونیوالے روابط کے بارے میں آگاہ کیا جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے عسکری صورتحال پر پارلیمانی رہنماؤں کو آگاہ کیا ۔ ان کیمرہ بریفنگ کے بعد وزیر خارجہ نے بتایا کہ تمام رہنماؤں کی جانب سے ملک کی سلامتی اور پاک افواج کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔