Thursday, March 28, 2024

آرمی چیف کی پی ایس ایل فائنل پر نیشنل اسٹیڈیم آمد

آرمی چیف کی پی ایس ایل فائنل پر نیشنل اسٹیڈیم آمد
March 17, 2019
کراچی ( 92 نیوز  ) آرمی چیف  جنرل قمرجاوید باجوہ  پی ایس ایل فائنل پر نیشنل اسٹیڈیم پہنچے ، کرکٹ شائقین سپہ سالار کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی سے نہال ہوگئے،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کا سپر فائنل  دیکھنے کےلیے جنرل قمر جاوید باجوہ اہلیہ کے ہمراہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پہنچے ،شائقین کی طرف سے بھرپوراندازمیں خیرمقدم کرنے پر ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اسٹیڈیم میں موجودگی سےپاکستانی کرکٹرز کے چہرے کھل اٹھے،غیر ملکی مہمان کھلاڑیوں کے حوصلے مزید بلند ہوگئے،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔