Tuesday, April 23, 2024

آرمی چیف کی پی ایس ایل فائنل پرمکمل تعاون کی یقین دہانی

آرمی چیف کی پی ایس ایل فائنل پرمکمل تعاون کی یقین دہانی
March 1, 2017

لاہور (92نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا وزیراعلیٰ پنجاب کو ٹیلی فون، پی ایس ایل فائنل کی سکیورٹی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے وزیراعلی پنجاب سے ٹیلی فونک رابطے میں کہا ہے کہ پی ایس ایل فائنل کی سکیورٹی کے حوالے سے جو چیز چاہئے بتائیں، پاک فوج مہیا کرے گی۔

اس پر وزیراعلی پنجاب نے آرمی چیف کے مکمل تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ دوسری جانب ایک اجلاس میں وزیراعلی پنجاب نے فائنل کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدایات جاری کر دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فائنل کے روز شائقین کو سٹیڈیم تک لانے کے لیے شٹل سروس چلائی جائے گی جبکہ لاہور میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ فائنل کے روز روٹ کے علاوہ پورے لاہور شہر کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کی اوورچارجنگ کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں آنی چاہیے۔ فائنل کے لیے وزیراعظم اور آرمی چیف کی معاونت اور مشاورت حاصل ہے۔ پی ایس ایل ٹو کے فائنل کا انعقاد ایک میگا ایونٹ ہے اسے ملکر کامیاب بنانا ہے۔