Friday, April 19, 2024

آرمی چیف کی وزیراعظم سے ملاقات، قومی سلامتی و خطے کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال

آرمی چیف کی وزیراعظم سے ملاقات، قومی سلامتی و خطے کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
November 21, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی، قومی سلامتی اور خطے کی سکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بھی بات چیت ہوئی۔ قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ ایران کے موقع پر ایرانی آرمی چیف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی اور سیکرٹری سپریم قومی سلامتی کونسل ایڈمرل علی شامخانی سے ملاقات کیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کے ماحول، دو طرفہ تعلقات، دفاعی تعاون اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ چند روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر ترک مسلح افواج جنرل یسار گلرنے ملاقات کی تھی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور کمانڈر ترک مسلح افواج کے درمیان ملاقات میں علاقائی سلامتی صورتحال، دو طرفہ دفاعی تعاون میں وسعت پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔   ترجمان پاک فوج کے مطابق ترک کمانڈر جنرل یسار گلرنے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک آرمی کے کردار کو سراہا۔