Saturday, May 4, 2024

آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع کی بھرپور مخالفت کرینگے : اعتزاز احسن

آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع کی بھرپور مخالفت کرینگے : اعتزاز احسن
January 4, 2016
لاہور (92نیوز) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے وفاق پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ سے زیادتی کی جارہی ہے۔ لگتا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری نہیں کر سکے گی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے وزیر اعظم پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ نواز شریف اپنی غلطیوں سے ہی نقصان اٹھاتے ہیں۔ دیکھتے ہیں اپنے پاوں پر کلہاڑا کب ماریں گے۔ پاک بھارت تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سول یا ملٹری حکومت بھارت میں کسی بھی قسم کی تخریب کاری یا دہشت گردی میں ملوث نہیں ہوسکتی۔ دونوں ملکوں کے تعلقات کسی صورت خراب نہیں ہونے چاہئیں۔ ایک سوال کے جواب میں اعتراز احسن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی مخالف ہے۔ اگر حکومت نے کو ئی ایسا فیصلہ کیا تو اس کی بھرپور مخالفت کی جائے گی۔