Friday, March 29, 2024

آرمی چیف کی مراکش کے وزیر قومی دفاع اور انسپکٹر جنرل مسلح افواج سے ملاقاتیں

آرمی چیف کی مراکش کے وزیر قومی دفاع اور انسپکٹر جنرل مسلح افواج سے ملاقاتیں
February 23, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی دورہ مراکش کے موقع پر مراکش کے وزیر قومی دفاع اور مسلح افواج کے انسپکٹر جنرل سے ملاقاتیں ہوئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے سکیورٹی، مشترکہ تربیت، انسداد دہشتگردی امور میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  چار روزہ سرکاری دورے پر مراکش میں ہیں۔ اس موقع پر آرمی چیف کی مراکش کے وزیر قومی دفاع اور مسلح افواج کے انسپکٹر جنرل سے ملاقاتیں کیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مراکش کے وزیر قومی دفاع و انسپکٹر جنرل مسلح افواج سے ملاقاتوں میں دوطرفہ دفاعی، سکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان ہمیشہ مشکل وقت میں مراکش کیساتھ کھڑا رہے گا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رائل کالج آف ہائیر ملٹری ایجوکیشن کا دورہ کیا اور کالج میں ابھرتی سکیورٹی ماحول اور درپیش چیلنجز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، آرمی چیف نے علاقائی سلامتی کی صورتحال، دہشتگردی پاکستانی کاوشوں کا ذکر کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، دہشتگردی کیخلاف صف اول کا ملک بن کر ابھرا، پاکستان نے انسداد دہشتگردی کی جنگ میں لازوال قربانیاں دیں،مزید کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے عالمی عفریت کے خاتمے، پرامن خطے اور دنیا کیلئے کوشاں ہے۔