Saturday, April 20, 2024

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا کوئی مسئلہ نہیں، شیخ رشید

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا کوئی مسئلہ نہیں، شیخ رشید
December 26, 2019
لاہور (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا کوئی مسئلہ نہیں، وزیر ریلوے شیخ رشید کہتے ہیں کہ مشرف کیس پر جو فیصلہ عدالت کرے گی وہ قابل قبول ہے۔ راولپنڈی کے بدلے لاڑکانہ میں جلسے کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اداروں میں کوئی تصادم نہیں، ہمیں پاک فوج کے ساتھ تیار رہنا ہے۔ عمران خان 5سال پورے کریں گے۔ اللہ کرے بلاول خطرناک ہی ہو جنگلی نہ بن جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان جاگ گیا، بھارت کا نوجوان انقلاب پر نکل آیا ہے، بلاول گھیرے میں ہیں، آصف زرداری کوششیں کر رہے ہیں، بلاول زرداری مریم نواز کی طرح منی لانڈرنگ میں ملوث ہوں گے۔ شیخ رشید اپوزیشن پر تاک تاک کر نشانے لگانے لگے، بلاول بھٹو سے کہا اگر اگر تم راولپنڈی میں جلسہ کروگے تو میں لاڑکانہ آکر جلسہ کروں گا۔ شیخ رشید نے کہا بلاول کہتے ہیں اگر اسے پکڑا گیا تو مزید خطرناک بن جائے گا، 23 سال کی عمر میں بچہ نہیں ہوتا اسی لئے کہتا ہوں بچ کر کھیلو۔ وزیرریلوے نے ن لیگ کو بھی نشانہ بنایا اور کہا لندن جاکر نواز شریف کی پلیٹیں رک گئی ہیں ورنہ یہ اسٹاک مارکیٹ کی طرح اپ ڈاؤن ہورہی تھیں شیخ رشید بولے نوازشریف کی روانگی کیلئے اکثریت نے فیصلہ کیا تھا، مریم کے حوالے سے کابینہ کے اکثر ارکان نے ناں میں جواب دیا۔ شیخ رشید نے دعویٰ کیا 17 ماہ میں بہت سازشیں کی گئیں، اگلا ڈیڑھ ماہ سیاست کیلئے اہم ہوگا، عمران خان حالات پر قابو پالیں گے۔