Friday, April 26, 2024

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ہے، وزیراعظم

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ہے، وزیراعظم
January 3, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ اٹارنی جنرل انور منصور نے شرکاء کو نیب آرڈیننس کے خدوخال اور آرمی ایکٹ میں ترامیم پر بریفنگ دی۔

 وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے اپوزیشن جماعتوں سے ملاقاتوں پر آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے خطاب میں کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع وزیراعظم کا صوابدید ہوتا ہے۔ سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت کیس کا فیصلہ سنایا۔ حکومت نے عدالتی فیصلہ من و عن تسلیم کیا اور اسی کی روشنی میں قانون سازی مکمل کی اور اب آرمی ایکٹ ترمیمی بلز کی پارلیمنٹ سے منظوری لی جائے گی۔

نیب آرڈیننس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملکی مفاد میں نیب ترمیمی آرڈیننس 2019  لانا پڑا۔ بیوروکریٹ اور کاروباری طبقے کو نیب سے متعلق تحفظات تھے جس کی وجہ سے ملکی ترقی رک گئی تھی۔ اپوزیشن کے ساتھ حکومتی کمیٹی نیب آرڈیننس پر مشاورت کر رہی ہے۔