Friday, April 26, 2024

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ،وزیراعظم نے آئینی اختیار استعمال کیا، شاہ محمود قریشی

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ،وزیراعظم نے آئینی اختیار استعمال کیا، شاہ محمود قریشی
August 20, 2019
اسلام آباد (92 نیوز)  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع  کے معاملے پر کہا کہ  وزیر اعظم نے مقبوضہ جموں و کشمیر  اور افغانستان کی صورتحال کے تناظر مین اپنا آئینی  اختیار استعمال کیا ہے ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ  وزیر اعظم نے خطے کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کیا ، مقبوضہ جموں و کشمیر میں اصل حقائق اس وقت سامنے آئیں گے جب کرفیو اٹھے گا ۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز بھی کرفیو توڑنے کی کوشش کی گئی ہے اور بھارتی سکیورٹی فورسز اور کشمیریوں کے مابین مڈ بھیڑ کی اطلاعات موصول ہوئیں ، ہندوستان کے وزیر دفاع کے غیر ذمہ دارانہ بیان اور ان کے عزائم سب کے سامنے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک واضح پیغام آج دنیا کے سامنے ہے کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہیں ۔