Saturday, April 20, 2024

آرمی چیف کی قطری وزیراعظم اور وزیر داخلہ شیخ عبداللہ بن نصیر سے ملاقات

آرمی چیف کی قطری وزیراعظم اور وزیر داخلہ شیخ عبداللہ بن نصیر سے ملاقات
December 18, 2018
راولپنڈٰی (92 نیوز) آرمی چیف نے قطری وزیراعظم اور وزیر داخلہ شیخ عبداللہ بن نصیر سے  ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں قطری وزیراعظم نے سیکیورٹی سمیت تمام شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے باہمی امور میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ آرمی چیف نے کہا افغانستان میں مذاکرات کے ذریعے قیام امن کیلئے قطر کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔ پاکستان اور قطر کے مابین سیکیورٹی تعاون میں اضافے پر بھی گفتگو کی گئی۔