Friday, March 29, 2024

آرمی چیف کی شہدا کے اہلخانہ سے ملاقاتیں،قربانیوں کو سراہا

آرمی چیف کی شہدا کے اہلخانہ سے ملاقاتیں،قربانیوں کو سراہا
August 10, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقاتیں کیں،اس موقع پر سپہ سالار نے کہا وطن کے دفاع کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنا بڑی قربانی ہے، اپنے شہداء کے اہلخانہ کا احسان کبھی نہیں اتار سکتے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  شہداء کے اہلخانہ سے ملاقاتیں کیں ۔  لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ، لیفٹیننٹ کرنل وسیم حیات، سپاہی غلام رضا کے گھروں کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کی اہلیہ بھی ہمراہ تھیں ۔  سپہ سالار نے  شہیدوں کی قربانیوں کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے کہا کہ وطن کے دفاع کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنا بڑی قربانی ہے، شہداء کے اہلخانہ کا احسان کبھی نہیں اتار سکتے، اہلخانہ سے رابطے میں رہنا اور  فلاح کے لیے کام کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔ https://www.youtube.com/watch?v=LugKkD-wi-0 لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ 7 جون کو شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکے میں شہید ہوئے،لیفٹیننٹ کرنل وسیم نے 30 جون کو آرمی ایوی ایشن کے راولپنڈی طیارہ حادثہ میں جام شہادت نوش کیا جب کہ  سپاہی غلام رضا نے یکم مارچ کو کنٹرول لائن پر بھارتی فائر بندی کی خلاف ورزی کا جواب دیتے شہادت پائی۔