Friday, May 10, 2024

آرمی چیف کی سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات ، پاک سعودی باہمی تعاون میں وسعت پر تبادلہ خیال

آرمی چیف کی سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات ، پاک سعودی باہمی تعاون میں وسعت پر تبادلہ خیال
May 7, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاک سعودی باہمی تعاون میں وسعت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی وزارت دفاع کے مطابق ملاقات میں سیکیورٹی اور استحکام بر قرار رکھنے کے لیے مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سعودی قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان بھی موجود تھے۔

سعودی نائب وزیر دفاع نے ٹویٹ کیا کہ میں نے اپنے بھائی، پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو خوش آمدید کہا ۔ ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور برادر ملک پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران علاقائی امن واستحکام سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر غور آئے۔