Saturday, May 18, 2024

آرمی چیف کی سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات ، علاقائی سلامتی کے امور پر گفتگو

آرمی چیف کی سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات ، علاقائی سلامتی کے امور پر گفتگو
May 6, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاد الرویلی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، افغان امن عمل سمیت علاقائی سلامتی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

آرمی چیف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فوجی تعاون کی وسعت پر زور دیا۔ دورہ سعودی عرب کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کے علاقائی امن و سلامتی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے آرمی چیف کے جذبات پر اظہار تشکر کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل فیاد الرویلی نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا سعودی عرب علاقائی امن و استحکام کے تمام اقدامات میں بھرپور تعاون کرے گا۔